لاہور(مانند نیوز ڈیسک)استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع کر دئیے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 30 سے زائد سابق ارکانِ اسمبلی کا استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ جہانگیر ترین اور علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ملاقاتیں کریں گے۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ ہوا ہے۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن بھی مکمل کر لی جائے گی۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کی قیادت نے ممبر سازی مہم بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے