پشاور(مانند نیوز)قبائلی اضلاع کے صحافیوں کے مایوسیوں کو جلد دور کیا جائے گا۔ان کے مسائل و مشکلات کو مد نظر رکھ کر محتلف ضم اضلاع کے پریس کلبوں کا دورہ کرینگے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ضم اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لئے رہے ہیں۔ان خیالاتے کا اظہار نگران صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال نے اپنے رہائش گاہ پر مہمند پریس کلب کے صدر شاکر اللہ مہمند کے قیادت میں ایک وفد کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا۔کہ ضم اضلاع کے پریس کلبوں کے جائزہ لینے کیلئے تمام پریس کلبوں کا دورہ کرینگے۔جن کاف آغاز ضلع مہمند مہمند پریس کلب سے کرینگے۔ان کے سالانہ گرانٹ میں جو مشکلات درپیش تھے ان کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاینگے ۔ اور محکمہ اطلاعات کو ان کے تمام سفارشات بھیج دینگے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان ضم اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لئے رہے ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ان کے مشران و عوام کیلئے ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ وفد نے باقاعدہ وزیر اطلاعات کو مہمند پریس کلب کا باقاعدہ دورے کا دعوت دی گئی۔ جو کہ انہوں نے قبول کرلی۔ اور صحافیوں کے مسائل سالانہ گرانٹ کے مسلے کو حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں ضلع نوشہرہ کے سنئیر صحافی پیر مشرف شاہ بھی موجود تھے۔