صوابی (مانند نیوز)واپڈا پیسکو صوابی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دہ حق آواز کا بھوک ہڑتالی کیمپ ۔ عوام۔ سول سوسائٹی۔ سماجی تنظیموں ۔خواتین ورکرزاور بعض سیاسی لوگوں کی بھرپور شرکت۔ پولیس افسران کی کیمپ آمد اور ہٹ دھرمی : یہ پاکستان ہے جو مسائل کا دوسرا نام ہے یہاں کوششیں فضول ہیں: کی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کے ریمارکس پر کیمپ کے شرکاء برہم۔ واپڈا حکام سے مزاکرات کامیاب۔ عید کے ابتدائی دس دنوں تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ تسلیم۔ بھوک ہڑتال ختم۔ اگلے روز ڈی سی آفس کے اندر بھوک ہڑتالی کیمپ منسوخ۔۔ تفصیلات کے مطابق دہ حق آواز صوابی نے ضلع صوابی میں واپڈا کی طرف سے بے تحاشا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا دفتر کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔ جس میں دہ حق آواز کے رہنماؤں احسان الحق بام خیلوی۔ امجد خان عرف امیر صاحب صوابی۔ قریش خان شاہ منصور۔ کفایت اللہ آف خورو عمر صوابی وال۔ رحمت اللہ ٹوپی۔شمس کڈی وال۔ ضیاء الرحمن باچا بام خیل۔عبدالوہاب بام خیل۔نثار بابو صاحب بام خیل۔ سمیع اللہ صوابی۔ گوہاٹی لویہ جرگہ کے رہنما شیر امان خان۔ سجاد خان گلو ڈھیری مانیری نے باقاعدہ طور پر بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر عوام۔ سول سوسائٹی۔ سماجی تنظیمیں۔ فیمیل سماجی ورکرزاور بعض سیاسی رہنما بھی وقتاً فوقتاً آکر دہ حق آواز کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ کیمپ میں شرکاء سے معروف وکیل اورJUI کے رہنما راشد سہیل۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ناظم تحصیل صوابی واحد شاہ۔ جذبہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں منتخب چئیرمین طارق خان۔ گوہاٹی لویہ جرگہ کے رہنما شیر امان خان۔سیاسی و سماجی رہنما افتخار خان بام خیل۔تحصیل لاہور کے انقلابی بزرگ دہ حق آواز کے رہنما حاجی زیبار خان سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ اور پر جوش نوجوان خلیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے دہ حق آواز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جب سب لوگ۔ سیاسی جماعتیں۔ سماجی تنظیمیں اور بے حس عوام واپڈا پیسکو کے ظالمانہ اور ناقابل برداشت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر مکمل طور پر خاموش ہیں تو صرف دہ حق آواز کی وہ تحریک واپڈا کے ظلم کے خلاف گزشتہ دو سالوں سے مسلسل میدان میں ہیں جو کسی سے ووٹ مانگتے ہیں نہ نوٹ۔ بلکہ صرف عوام سے اپنے جائز حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد اور اٹھ کھڑے ہونے کا تقاضا کرتی ہے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم دہ حق آواز کی ہر آواز پر لبیک کہہ کر فوری طور پر میدان عمل میں اترینگے کیونکہ ہمیں دہ حق آواز کی عوام کے لیے مخلصانہ جدوجہد پر بھروسہ اور یقین ہے دہ حق آواز کے صدر اور سینئیر صحافی احسان الحق بام خیلوی۔ دہ حق آواز کے دیگر رہنماؤں امجد خان عرف امیر صاحب۔کفایت اللہ خان۔ قریش خان۔ عمر صوابی وال۔ فضل رحیم یوسفزئی۔زیبار خان۔ شمس کڈی وال نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہ حق آواز اپنے قیام کے پہلے روز سے عوام کے مفاد میں جس کام کا عزم کر لیتی ہے اللہ تعالی اس میں ان کو کامیابی عطا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا کے ظلم کے خلاف ہماری تحریک دو سالوں سے جاری ہے اب اس ایمرجنسی اور قوم کے اوپر بے تحاشا ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہمارا مطالبہ ہے کہ واپڈا صوابی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرے۔ عید قربان کے ابتدائی دس دنوں تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیرو کرے۔عوام کو اوور بلنگ سے نجات دلائیں اصلی بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالے۔ سرکاری محکموں سے بل بقایا جات کے کروڑوں اربوں ریکور کرےواپڈا ریٹائرڈ اور آن سروس اہلکاروں کی طرف سے بجلی کی ضیاع کو روکے تو فورس لوڈشیڈنگ کی نوبت نہیں آئے گی اور ضلع لوڈشیڈنگ فری بن جائے گاانہوں نے اعلان کر کے متنبہ کیا کہ ہمارے ان جائز مطالبات کو نہیں مانا گیا تو کل ڈی سی آفس کے اندر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے اور شائد عید کے روز عوام کو نکلنے کی کال دے دیں۔ احتجاج کے دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عدنان خان اور ڈی ایس پی آپریشن قاضی عصمت بھاری پولیس نفری کے ہمراہ کیمپ آئے اس موقع پر دہ حق آواز کے احسان الحق بام خیلوی نے عوام کے لوڈشیڈنگ کے مسلے پر ان کو بریفنگ دی۔ ڈی ایس پی آپریشن قاضی عصمت نے مسائل سننے کی بجائے کہا کہ بھائی یہ پاکستان ہے اور مسائلستان بھی۔ یہ چیزیں چھوڑ دیں مسائل حل نہیں ہونگے یہاں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ ڈی ایس پی نے اور بھی غیر ضروری باتیں کیں جس پر دہ حق آواز کے رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو کھری کھری سنا دیں۔ اس کے بعد دہ حق آواز کے واپڈا حکام سے تفصیلی مذاکرات ہوئے کافی بحث و مباحثے کے بعد انہوں نے دہ حق آواز کے عید کے ابتدائی دس دنوں تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی انہونی و غیر معمولی واقعے یا قدرتی آفت کا سامنا نہ ہوا تو عید کے ابتدائی دس دنوں تک لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہوگی تاکہ لوگ اپنےعید قربان کی گوشت کو محفوظ کر سکیں عمررسیدہ لوگوں۔بیماروں کو ریلیف ملے اور بچے اپنی عید کی خوشیوں کو منائیں جس پر دہ حق آواز نے بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ کل ڈی سی آفس میں دہ حق آواز کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو بھی منسوخ کیا جاتا ہے لیکن اگر واپڈا نے ایک بار پھر معاہدے کی خلاف ورزی کی تو مشتعل عوامی سیلاب نہ شکست خوردہ ذہنیت کے مالک ڈی ایس پی عصمت خان روک پائینگے نہ انتظامیہ۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئیر صحافی اور دہ حق آواز کے صدر احسان الحق بام خیلوی نے ڈی ایس پی آپریشن قاضی عصمت خان شکست خوردہ ذہنیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس جیسے پولیس افسران کی تعیناتی سے صوابی میں امن و امان کی صورتحال اور مخدوش ہوگی لہذا ایسے آفیسر کو فی الفور کہیں اور ٹرانسفر کیا جائے اور جہاں بھی ان کو ٹرانسفر کیا جائے تو پہلے کسی ماہر سائیکاٹ سے اس کا معائنہ بھی ضرور کیا جائے۔۔۔۔۔ ترتیب و تحریر احسان الحق بام خیلوی بانی صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس 03344704700

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے