بٹ خیلہ (مانند نیوز)عید کے دوسرے دن موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والا نوجوان جان بحق ہوکر ابائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روزجالوانان اماندرہ میں موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والانوجوان ذکریا ولد محمد اسلام اف نواں کلی بٹ خیلہ پشاور میں زیر علاج رہا، مگر زخمی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے، ورثا نے میت آبائی گاؤں بٹ خیلہ پہنچا کر سپرد خاک کردیا۔