بریکوٹ(مانند نیوز) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی سٹی میئر کے غیرقانونی غير ائینی گرفتاری کے بھر پور مذمت کرتے ہیں۔کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے لیکن مار بہت سخت ہوتی ہے، مظلوم پر جب مظالم حد سے تجاوز کر جائے، تو ظالم خود اپنے کرتوت سے شکست خوردہ ہو کر ہار کو گلے لگاتا ہے، جو تاریخ میں مثال بن جاتی ہے،ان خیالات کا اظہار تحصیل بریکوٹ چیرمین کاشف علی خان ویلج کونسل نجیگرام کے چیرمین فضل ودود باچا پاکستان تحریک انصاف پی کے 6 کے صدر حسیب خان ودیگر نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی حجرہ میں ورکرز کی ایک بڑی تعداد سے کیا، جو سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی و صوبائی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کی غیر آئینی اور غیر قانونی گرفتاری پر جمع ہوگئے تھے، ورکرز نے بتایا کہ ھم محب وطن پاکستانی ہیں، اپنے اداروں کی تعظیم اور ، احترام آئین اور قانون کے دائرے میں جانتے ہیں، آگر ادارے ھم کو حفاظت دینے کے بجائے ھمیں غیر محفوظ بناتے ہیں، تو عوام کا حق بنتا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے آواز بلند کریں جو آئین اور قانون دونوں عوام کو اجازت دیتے ہیں،عوام نے بتایا کہ سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کو عدالت نے مقررہ وقت تک ریلیف فراہم کیا تھا، لیکن ریلیف دینے کے باوجود قانون نافذ کرنے والوں نے قانون شکن ، مذہبی اور علاقائی روایات کی برعکس قدم اٹھاتے ہوئے گھر میں گھس کر عیدالاضحیٰ کی رات گرفتاری کی، اگر دیکھا جائے تو دنیا کے کسی بھی مذہب یا ملک میں مذہبی تہوار کے دن ایسے جابرانہ، ظالمانہ اور غیر قانونی حرکات نہیں ہونگے، کیونکہ وہ اپنے ملکی آئین اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے احترام سے پیش آتے ہیں،لیکن ہمارے ہاں قانون اور آئین کو پیروں تلے روندنے کے روایات اور مثالیں بنتے جارہے ہیں، فرد واحد جو بااختیار ہو کر اختیارات کا غلط استعمال اور ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو ذلیل کر رہے ہیں ،عوام ایسا کرنے نہیں دینگے کیونکہ قانون اور آئین عوام کو آواز اٹھانے کی اجازت دیتے ہیں۔عوام نے مطالبہ کیا کہ ھم کہاں جائیں کس سے انصاف کا تقاضا کریں، تاکہ قانون کی تقلید کرنے والے ادارے خود آئین اور سے پھلانگ لگا کر خود ساختہ قانون نافذ کرنے سے عوامی نمائندگان کی بے عزتی کریں،عوام تھک چکے ہیں، تنگ آگئے ہیں، کیونکہ قانون کچلنے والوں سے انصاف مانگ رہے ہیں،جو عبث ہے، ھم انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کرتے ہیں، کہ اس جدید دور میں بھی انسانوں کو زبردستی غلام بنانے کے ٹھوس منصوبہ بندی کی جارہی ہے