پشاور(مانند نیوز )الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کی قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچایا۔ پشاور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قربانی پراجیکٹ 2023ء کی تفصیلات بتاتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا خالد وقاص نے کہا کہ اس سال قربانی پراجیکٹ کے تحت17کروڑ 47لاکھ روپے مالیت سے زائدکے 8694بڑے جانوروں اور 276چھوٹے جانوروں کی قربانیاں کرکے قربانی کا گوشت یتیموں،بیواوں،مدارس کے طلبہ ، مستحق افغان مہاجرین ،نشے میں مبتلا زیر علاج مریضوں ، جیلوں کے قید یوں،ہسپتالوں میں زیر علاج مسافرمریضوں اور تیماداروں،الخدمت کے ساتھ رجسٹرڈتھیلی سیمیاء کے موذی مرض میں مبتلا بچوں،سٹریٹ چلڈرن،ٹرانس جینڈر کمیونٹی،مقامی نادار فنکاروں ، افغانستان سے بے گھر ہونے والے ہنرمندوں کے علاوہ دیگر نادار اور مستحق گھرانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔ الخدمت کے قربانی پراجیکٹ سے تقریبا دولاکھ68ہزار افراد نے استفادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے عید الاضحی سے قبل صوبے کے تمام 36اضلاع میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا تھاجہاں پر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز ملک اور بیرون ملک سے الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کو سنت ابراہمی کے لئے ملنے والے قربانیوں کے جانوروں کی قربانی کرکے مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاکر صدیقی،نائب صدر حافظ حمید اللہ ،صوبائی میڈیا منیجر نورالواحدجدون اور ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں مرکز ی کیمپ قائم کیا تھا جبکہ تمام اضلاع کے ضلعی صدور کے ساتھ رابطے کے لئے ڈویژنل سطح پرکوآرڈینیٹرز مقرر کئے گئے تھے جنہوں نے ایک مربوط نظام کے تحت عید کے تینوں روز مسلسل محنت کے نتیجے میں قربانی پراجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں الخدمت کے رضاکاروں نے گراس روٹ لیول پر چرم قربانی جمع کرنے کے لئے کیمپس لگائے جس میں الخدمت کے سینکڑوں رضاکاروں نے دن رات محنت کی اور امسال عوام نے ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ تعداد میں قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے۔قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی رقوم سے سال بھر ضرورت مندوں کو ریلیف کی فراہمی میں مدد ملتی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ملک اور بیرون ملک سے الخدمت فاؤنڈیشن کو اپنی قربانیاں اور چرم قربانی عطیہ کرنے والے مسلم فلاحی اداروں اورمخیر شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس کارخیر کے لئے الخدمت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ساتھ قربانی پراجیکٹ 2023ء کے دوران عید قربان پرمسلسل تین روز تک دن رات محنت کے نتیجے میں اپنی عید کی خوشیوں کی قربانی دینے والے صوبائی،ضلعی ،زونل ٹیموں کے ذمہ داران اور رضاکاروں کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی اس قربانی کو شرف قبولیت بخشنے اور انہیں اس کا بہترین اجر دینے کیلئے دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے