بٹ خیلہ (مانند نیوز)اے ٹی سی ملاکنڈ کی عدالت نے سابق ایم این اے جنید اکبر سمیت تین ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتار جاری کردی، سوات موٹروے ٹول پلازہ جلاؤ گھیراؤ مقدمہ کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی، تفصیلات کے مطابق نو مئی کو پی ٹی آئی ملاکنڈ کی طرف سے سوات موٹر وے ٹول پلازہ جلانے اور توڑ پھوڑ کے خلاف موٹرے وے حکام کی طرف سے 200 سے زیادہ کارکنوں اور راہنماؤں کو نامز دکرنے سمیت سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف لیوی پوسٹ الہ ڈھنڈ میں ایف آئی درج کی گئی ہے جس میں دیگر دفعات کے علاوہ دہشت گردی ایکٹ سیون اے ٹی اے بھی شامل ہے مقدمہ میں 105 ملزمان نے اے ٹی سی ملاکنڈ ریاض احمد کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی، مقدمہ میں کل تین جولائی کو اے ٹی سی کی عدالت میں پیشی تھی، ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرنے والوں میں سابق ایم این اے جنید اکبر، سابق ایم اپی اے ڈاکٹر امجد اور وسیم اکرم مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش نہ ہوسکیں جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرکے ان کی وارنٹ گرفتاری جاری کی جبکہ باقی ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے عدالت نے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرکے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی۔