ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز )وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج کیا ہے کہ ضلع ٹانک میں جتنے ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبے پیپلز پارٹی نے دیئے ہیں کسی اور جماعت نے نہیں دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹانک کے علاقہ گل امام میں تحریک انصاف چھوڑ پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے شمولیتی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک فتح شیر،ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ خان گنڈہ پور ،ضلعی جنرل سیکرٹری، معروف سیاسی شخصیت شاکر عظیم کنڈی، میزبان علی جان اسرار خان اور دیگر عہدیداران بھی انکے ہمراہ تھے۔ جلسہ میں تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں عدنان خان،ذاہد خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ قبل ازیں وزیر مملکت جب ضلع ٹانک کی حدود میں داخل ہوئے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ راستہ میں متعدد مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں علاقائی اکابرین موجود تھے۔ پارٹی کارکنوں نے ایک بڑی ریلی کے ہمراہ انہیں گل امام جلسہ گاہ پہنچایا جہاں عوام نے گل پاشی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے ان کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر مملکت فصل کریم کنڈی نیکہا کہ دوہزار آٹھ میں مرکز میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی صوبہ میں اتحادی تھی مگر بدقسمتی سے ٹانک کی نمائندگی ایسے لوگوں کو دی جو ٹانک کی ترقی نہیں چاہتے تھے ہم نے پھر بھی مسائل کے حل کی کوشش کی سوئی گیس۔ پاسپورٹ دفتر۔ ورکنگ فوکس گرائمر سکول وارن کینال منصوبہ ہم نے دیا پی پی پی نے ٹانک کا مقدمہ ہرفورم پرلڑا۔ گل امام کا بجلی کا مسئلہ تھا ہم نے پیزو سے الگ ٹرانسفارمر گرڈ میں لگایا ملازئی اور گومل کے علاقہ میں بجلی مسئلہ ہم نے کردار ادا کیا آج دس سالوں سے یہاں اقتدار میں رہنے والوں نے اتنے کام نہیں کیئے جتنے پی پی پی نے کیئیہمارے دور میں گیس میٹر لگے دس سال میں ایک میٹر نہیں لگا اور یہاں کے نمائندے آج بھی حکومت میں ہیں مگر پسماندگی وہی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت ہی گل امام کو گیس دے گی ہم نے چندہ کے بغیر نوکری دی اب کلاس فور بھی چار لاکھ سے کم چندہ دینے پر نہیں لگتے ایک مخصوص جماعت اور طبقہ نے ٹانک کو پسماندہ رکھا ۔ 2013 میں ہماری حکومت ختم ہوئی اسکے بعد ایک کام نہیں ہواصوبہ میں پرویز خٹک کہ سربراہی میں پی ٹی آئی حکومت تھی ضمنی الیکشن میں ہم نے داور کنڈی کی حمایت کی پھر اگلے الیکشن میں مجھے کہا ببو خان کے حق میں دستبردار ہوجاوں میں نے علاقہ اکابرین کو عزت دی دستبردار ہوا ہمارا نمائندہ ہار گیا مگر چار سال مرکز اور صوبہ میں انہی کی حکومت تھی مگر علاقہ ترقی نہیں نعرے نئے پاکستان کے مگر یہاں ایک بھی بنیادی سہولت میسر نہیں۔ عوام مل کر اپنے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں آپ نے کبھی پی پی پی کو نمائندگی نہیں دی ہر جماعت کو چیلنج کہ ہماری جماعت کے مقابلہ میں اپنی کارکردگی دکھائیں ہم مباحثہ کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں ڈیرہ ٹانک میں بجلی کوڈ شیڈنگ ٹرپنگ اڈے کاٹنا مسئلہ ہے واپڈا چیف ڈیرہ کا ہے مولانا صاحب نے لگایا مذہبی حکومت ہے انصاف کرو جتنی بجلی اور جو وولٹیج عبدالخیل کو دی جاتی ہے وہی ڈیرہ ٹانک کے عوام کو دیں۔ دوہزار آٹھ میں پیپلز پارٹی کو جب حکومت دی تو ہمیں بارود کے دھانے پر پہنچا پاکستان ملا ہم نے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں سیمل کر امن قائم کیا مگر ابھی بھی مکمل اور مثالی امن کا خواب پورا نہیں ہوا۔ مسیحا پیپلز پارٹی بنے گی۔بلدیاتی الیکشن میں مولانا کے گھر کی تحصیل کا ناظم مخدوم الطاف پی پی اور پروا میں فخر میاں خیل پی پی پی کا تحصیل ناظم ہے آنے والے الیکشن میں پی پی پی جیتے گی۔ سیاسی مخالفین کو دعوت آئیں مل بیٹھ کر ظلم وستم کو بجائے عوامی خدمت کریں ہم متحد ہوں پیپلز پارٹی کی حکومت مرکز اور صوبہ میں آرہی ہے اور ترقی کا سفر شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے ٹانک میں بتیس ہزار مستحق خواتین قسط لے رہی ہیں سابقہ دور میں چار ہزار کارڈ یہاں کے بند ہوئے تھے پندرہ سو بحال کردیے ہیں باقی بحال کرینگے ۔سابقہ سیلاب میں کارڈ ہولڈرز میں 47 کروڑ صرف ٹانک میں تقسیم ہوئے ڈائنامک سروے شروع ہے آپ مزید غربا کو رجسٹرڈ کرائیں گل امام میں بی آئی ایس پی کا دفتر قائم کیا جائے گا تاکہ آپ کو ٹانک سفر کی تکلیف نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈبرہ میں ہم نے دفتر کھولا ہے ٹانک میں ہے اور گل امام میں بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی ہر سیٹ پر امیدوار کھڑے کرینگے اور کامیابی عوام کا اور ہمارا مقدر بنے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے