شرینگل (نمائندہ مانند) جماعت اسلامی دیربالا نے 5جولائی کو دھرنے کا اعلان کردیا۔دھرنا ڈی سی دیربالا کے دفتر کے سامنے ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی دیر بالا کے ضلعی ترجمان محمد انور خان نے کی ہے۔وہ دیر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا اپنا تھا کہ جماعت اسلامی دیر بالا نے سویڈن میں قرآن کے جلانے،دریا سے ریت اور باجری پر پابندی کے، ناروالوڈشیڈنگ،دیربالا میں 1122 کے ناقص کارکردگی، چرائی شدہ عمارتی لکڑیوں پر پابندی، دیربالا میں روز بروز بڑھتی ہوئی منشیات کے بھرمار کے خلاف اور دفاتر میں کرپشن اور رشوت کے خلاف 5جولائی کو ڈی سی دیربالا کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ دھرنا کی قیادت امیر جماعت اسلامی دیر بالا و سابقہ ڈسٹرکٹ ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دیربالا کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے۔جماعت اسلامی نے بہت انتظار کیا کہ حکومت ان مسائل کو حل کریں گے۔لیکں باربار حکومت کے نوٹس میں لانے کی باوجود حکومت ان مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں۔اسلئے جماعت اسلامی نے اب میدان میں انے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ یورپیں ممالک کے طرف سے باربار مسلمانوں کے دل آزاری ہو رہے ہیں۔ اور حکومت پاکستان روایتی احتجاج کے بعدخاموشی اختیار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دھرنا کے ذریعے حکومت وقت کو بھی دیربالا کے عوام کے جذبات پہنچائیں گے۔دھرنے سے جماعت اسلامی کے صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے