شرینگل (نمائندہ مانند) شرینگل،عید کے تین روز کے دوران ہزاروں سیاح وادی کمراٹ میں داخل،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سہولیات فراہم کرلئے گئے۔محکمہ سیاحت خیبر پختومخوا کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کی مطابق یکم جولائی تک دیر بالا کے مختلف سیاحتی مقامات میں 37ہزار سے زائد سیاح آچکے ہیں۔وادی کمراٹ میں سیاحوں نے یخ بستہ ہواوں اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ڈھیرے ڈال دئے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سیاحوں کا کہنا تھا کہ وادی کمراٹ دیر بالا کا نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ایک جنت نظیر وادی ہے۔جہاں پر آکرٹھنڈے ٹھار موسم کو خوب انجوائے کیا۔سیاحوں نے حکمومت سے شرینگل سے وادی کمراٹ تک سڑک کی بہتری کا مطالبہ کیا۔وادی کمراٹ کے علاوہ دیر بالا کے دیگر صحت افزا مقامات زخنہ دوندو درہ،بن شاہی،لواری اور لام چڑ عشیرئی درہ مین بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے