شرینگل (نمائندہ مانند) کلکوٹ میں تنظیم اساتذہ کی عید ملن پارٹی کا انعقاد،اساتذہ کرام نے کثیر تعداد مین شرکت کی۔عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران تنظیم اساتذہ دیر بالا کے ضلعی صدر بختیار زمین نے اپنے خطاب مین کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کو سہولیات فراہم کریں۔تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی ڈیوٹی پر توجہ دے سکے۔ان کا کہنا تھا کہ آئے روز حکومت کی طرف سے پینشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کو ذہنی طور پو ٹار چر کیا جا رہا ہے۔جس سے سر کاری ملازمین انتہائی ازیت مین مبتلا ہیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اگر پینشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کے ساتھ زیادتی کی گئی۔تو پھر احتجاج ہماری مجبوری ہوگی۔انہوں نے اساتذہ اپ گریڈیشن نہ کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت جلد منظور شدہ اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کریں۔تاکہ اساتذہ کو ان کا جائز اور قانونی حق ملے اور عدالت کا دروازہ کھٹکٹانے اور اور پہلے جیسے احتجاج کی نوبت پیش نہ آئیں۔انہوں نے 20ستمبر کے بعد بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل نہ کرنے کو اساتذہ کے ساتھ ظلم اور سراسر ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ کچھ ہی دنوں کے فرق پر ان کو مستقل نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہیں۔انہوں نے مذکورہ اساتذہ کرام کو ایکزیکٹیو آرڈر کے ذریعے سے جلد مستقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔آخر میں قراں پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اور سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔انہوں نے حکومت سے ان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے