سوات (مانند نیوز)قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے ورکرز کو عید الاضحی کے موقع پر خصوصی صفائی اپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکاروں نے اپنی عید کی خوشیاں قربان کرکے عید کے تینوں دن شہر سے بروقت آلائشیں اور باقیات اٹھائی اور ڈمپنگ سائٹ میں محفوظ طریقے سے مٹی اور چونے کا کور دینے اور سپرے کے بعد تلف کیا گیاجس کی وجہ سے مینگورہ شہر کی ہر گلی اور محلہ بدبو اور آلائشوں سے پاک رہا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان سے منگل کے روز ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکاروں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے