راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)نو مئی میں ملوث ایک اور انتہائی مطلوب شرپسند حیدر محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔شرپسند کیماموں نے بھانجے حیدرمحمود کی نو مئی کی شرانگیزی میں ملوث ہونے پر اظہارِ مذمت کی اور کہا کہ میرا چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال ہے کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ ہم پاکستانی اپنی آرمی کے خلاف جائیں گے۔شرپسند حیدرمحمود کے ماموں کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو سمیت کسی بھی ملکی ادارے پرحملہ ناقابلِ قبول ہے، کسی سیاسی جماعت کی پاک آرمی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سب کو لیکچر دیتے ہیں، کیا 9مئی کو کینٹ پر حملے کی ہدایات نہیں دی تھیں۔