بٹ خیلہ (مانند نیوز)مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں زبانی تکرار پر مسلح افراد کی گھر میں گھس کرفائرنگ، دو بھائی جانبحق، چار خواتین شدیدزخمی ہوگئی ۔ ورثاکا لاشیں مین شاہراہ پر رکھ کراحتجاج ضلع ملاکنڈ میں ایک ہفتے کے دوران گھر میں گھس کر دوسراواقع پیش ایا لیویز تھانہ بٹ خیلہ میں واقع کی ابتدائی رپورٹ درج مذید تفتیش شروع مظاہرین اسسٹنٹ کمشنر کی جلدملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر لاشوں کو اٹھاکر قومی شاہراہ کو ٹریفک کےلئے کھول دیا اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ گُمبت میں زبانی تکرار پر مسلح افراد ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں دوبھائی عنبرخان اور صدیق خان موقع ہی پر دم توڑ گئے جبکہ چار خواتین شبنم زوجہ امجد خان عائشہ بی بی دختر امجد مصباح بی بی دختر نورحیات اور خدیجہ بی بی فائرنگ کی ذد میں آکرشدید زخمی ہوگئیں اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیوکے دستے جائے وقوع پہنچ گئے اور لاشیں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم لیویز تفتیش کررہی ہے بہت جلد اصل وجوہات سامنے ائیگی دوسری جانب ورثانے لاشیں مین شاہراہ پر رکھ کراحتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے جائنگے جسکے بعد مشتعل مظاہرین نے لاشوں کو اٹھاا کر روڈ کو ٹریفک کےلٹے کھول دیا واضح رہے کہ ضلع ملاکنڈ میں ایک ہفتے کے دوران گھر میں گھس کے فائرنگ کا دوسرا واقع پیش ایا پے در پے واقعات اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورٹحال کے باعث عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں ادھر لیویز تھانہ بٹ خیلہ میں واقع کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے واقع کی مذید تفتیش شروع کردی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے