سوات (مانند نیوز)ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ توسیع اپر سوات افتخار احمد نے کہا ہے کہ اپر سوات میں فروٹ پلائی ٹریپس کی تقسیم جاری ہے۔ فروٹ فلائی یا پھل کی مکھی مختلف پھلوں میں انڈے دے کر پھلوں کو خراب کر دیتے ہیں اور اس کے تدارک کے لئے زمیندار ہر روز حشرات کش ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے ایک تو ان کو معاشی نقصان ہوتا ہے اور دوسرا ماحول کو زہر آلود کرتے ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ زراعت نے عالمی بینک کے تعاون سے زمینداروں میں مفت فروٹ فلائی ٹریپس کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔ڈائریکٹرافتخار احمدکا کہنا ہے کہ سوات میں ایک لاکھ چوراسی ہزار ٹریپس کی مفت تقسیم کا آغاز ہوچکا ہے جس سے سوات میں چھتیس ہزار آٹھ سو ایکڑ پھلوں اور سبزیوں میں فروٹ فلائی کے نقصانات میں بہت کمی آجائی گی۔ اس اقدام سے سوات میں زمینداروں کو 3 ارب روپے کا فائدہ ہوگا جو کہ فروٹ فلائی کی وجہ سے زمیندار پھلوں اور سبزیوں کے نقسانات کے وجہ سے سالانہ اٹھاتے ہیں۔افتخاراحمد نے زمینداروں کو تلقین کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آپ کی ذمہ د اری ہے کہ ان ٹریپس کو صحیح طریقے سے اپنے باغات میں لگائیں اور اگر کسی نے بھی ان ٹریپس کو کسی طریقے سے ضائع کیا یا فروخت کیا تو وہ قومی مجرم ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔سوات کے زمینداروں نے وزیر زراعت عبدلحلیم قصوریہ، سیکریٹری زراعت محمد جاوید مروت، ڈائریکٹر جنرل زراعت جان محمد خان اور ڈائریکٹر اپر سوات افتخار احمدکا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اور بروقت اقدام اٹھایا۔