لوئر دیر (مانند نیوز)لوئر دیر میں دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر کئی افراد کے خلاف قانونی کاروائی۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیر پائین افتخار احمد نے دریائے پنجکوڑہ میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی ہیں۔ دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شہزاد خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان نے ترئی، سدو، خزانہ، بلامبٹ پل، تیمرگرہ کے ساتھ دریائے پنجکوڑہ کے کنارے مختلف پوائنٹس کا معائینہ کیا اور دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر کئی افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بعض کو حوالات میں بند کردیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو دریائے پنجکوڑہ میں نہانے سے منع کریں اور ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر نے سیاحوں اور مقامی افراد سے بھی کہا ہے کہ دریائے پنجکوڑہ خوڑ میں نہانے سے گریز کریں اور اپنے پیاروں کو بھی دریا کے تیز لہروں میں جانے سے منع کریں کیونکہ اپ کی زرا سے بے احتیاطی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔