کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ا سسٹنٹ کمشنر درہ عامر نواز نے منگل کے روزسول ہسپتال درہ اور سول ڈسپنسری زرغن خیل کا وزٹ کیا،سٹاف حاضری رجسٹر،مختلف میڈیکل یونٹس/اوپی ڈی اور میڈیسن سٹاک چیک کیا،مریضوں سے میسر سہولیات کے حوالہ سے دریافت کیا اور تسلی بخش پایا۔صفائی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنانے اور سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔