باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں چار برف خانہ مالکان کو ناجائز منافع خوری پر چالیس ہزار روپے جرمانہ کیاگیا، تجاوزات پر چار دکاندار گرفتار۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ خان کے ہمراہ خار ایریا میں معائنے کے دوران چار عدد برف خانوں کے مالکان کو ذیادہ منافع خوری کی پاداش میں دس دس ہزار روپیہ ہر ایک کو یعنی کل چالیس ہزار روپیہ جرمانہ کر کے وارننگ دیا کہ اگر آئندہ ذیادہ منافع خوری میں ملوث پائے گئے، تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ اس کے علاوہ صدیق آباد پھاٹک بازار میں عارضی تجاوزات کو ہٹا کر وارننگ دیا کہ اگر آئندہ خلاف ورزی کی تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔ جبکہ صدیق آباد پھاٹک بازار میں کولڈ ڈرنک دکانوں میں صفائی اور ایکسپائری چیک کر کے دیگر اشیائے خورد و نوش دکانوں میں بھی اشیاء کے نر خ نامے، معیار، مقدار اور صفائی وغیرہ چیک کی، جسمیں چار دکانداروں کو تجاوزات کی مد میں گرفتار کیاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے