دیر پائین (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں سپرے کرنے کیساتھ ساتھ ا?گاہی مہم بھی چلایا جارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دیر پائین افتخاراحمد، اور ٹی ایم او ثمرباغ کی ہدایت پر ٹی ایم اے ثمرباغ کے سینی ٹیشن سٹاف نے ڈینگی وائرس کے خلاف خصوصی مہم چلائی اور تحصیل ثمر باغ کے بازاروں میں کباڑیوں کے ٹائروں کی دکانوں اور نالیوں میں مچھر مار سپرے کیا۔اسی طرح سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) لوئر دیرعبدالولی خان کے زیرنگرانی تحصیلدار بلامبٹ سعیدالرحمن اور جی۔ائی۔ایس آفیسر امتیازخان اور ریونیو فیلڈ سٹاف نے جرگہ کے تجاویز کے مطابق دونوں فریقین کی موجودگی میں شاٹء درہ یوسف مانٹرئی اور کوز کلے میں زمین کے پیمائش وحد بندی کا کام شروع کیا- پیمائش کا کام جدید ترین جی ائی ایس ٹیکنا لوجی کے زریعے کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر دوسرے مشران کے علاوہ ملک علی بخت یوسفزئی، حاجی نصیب گل اور داور خان موجود تھے۔