سوات (مانند نیوز )سوات پولیس کا موت کے سوداگروں کیخلاف زبردست کریک ڈاون متعدد منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمدتفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر مینگورہ سٹی میں منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون جاری، ایس پی لوئر سوات فرمان اللہ خان کے نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل سٹی امجد خان کی کے سربراہی میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج ہوکر پابند سلاسل کیے گئیں۔گرفتار ملزمان میں عابد آیاز ولد شمس القمر ساکن لنڈیکس، زیارت خان ولد وزیر ذادہ ساکن ملوک آباد، حسین ولد درویز خان ساکن کان محلہ، نثار ولد انور ساکن کانجو، عزیز ولد شیر ساکن خوازہ خیلہ، اقبال حسین ساکن لیبر کالونی پانڑ اور انور زیب ولد ظاہر قمر شامل ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع سوات میں منشیات فروشوں کے لئے کوئی جگہ نہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرکے کیفر کردار تک پہنچائنگے، انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں معاشرے کے لئے ایک ناسور ہیں جن کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعائیت نہیں کی جائیگی ۔ترجمان سوات پولیس