بٹ خیلہ (مانند نیوز) کلاس فور ایمپلائز یونین ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے انتخابات مکمل ہوگئے شکیل ارشد کو یونین کو سرپرست اعلیٰ، سہراب الدین کو صدر، حضرت جمال اور ارشاد کو سینئر نائب صدور جبکہ تاثیر روغانی کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں پروقار عید ملن پارٹی کے موقع پر اتفاق رائے سے مزدور رہنما گل زمین کی صدارت میں کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا مہمان خصوصی ایڈیشنل اے سی نور نواز خان ایپکا کے ضلعی صدر پیر سلیم خان نے تقریب سے خطاب کیا دیگر عہدیداروں میں عالمزیب، فاروق، امجد علی اور نوید حسین نائب صدور، عرفان خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، زاہد خان جائنٹ سیکرٹری، میاں نور شاہ پریس سیکرٹری، نظیر خان فنانس سیکرٹری اول اور ہارون رشید فنانس سیکرٹری دوم شامل ہیں۔