باجوڑ (مانند نیوز)ضلع باجوڑ کے تحصیل اتمانخیل حیاتی میں ”شہید حوالدار جان محمد کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا، ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کے 12 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ میں ولو الیون نے الو خان الیون کو سنسنی خیر مقابلے کے دو 4 وکٹوں سے شکست دی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان اور اتمانخیل قومی اتحاد کے رحمت اللہ نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی، اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ علاقے میں امن کے فروغ کے لیے اس قسم کے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے ہدایت پر پولیس جوانوں کے طرف سے مختلف اہم شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جہاں پر مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جارہی ہیں۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سالارزئی بادشاہ الرحمن اور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سالارزئی ظاہر شاہ خان نے کارروائی کرکے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ایک ملزم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ چارجرز اور کارتوس برآمد کرلی گئی۔ ملزم کیخلاف متعلقہ ایکٹ کے تحت تھانہ سالارزئی میں مقدمہ رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کیا گیا ہے واضح رہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کردی گئی ہے اور خصوصاً ضلعی ہذا کے داخلی راستوں پر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کیاگیا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے