باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان، امن ایکشن کمیٹی ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں موجودہ صورت حال اور ضلع باجوڑ میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بحث زیر غور لایا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع انتظامیہ اور پولیس امن وآمان کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ مزید کہا کہ چند روز قبل ضلع میں منشیات کے روک تھام کے خاطر ضلع انتظامیہ نے 3mpo کے تحت بارہ 12 افراد کو تیمرگرہ جیل بھجوادیا گیا، تاکہ جرائم کو روک سکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے کوششوں اور اقدامات پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ جس پر امن ایکشن کمیٹی ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے امن وامان، بازاروں میں سیکورٹی، ناواپاس بارڈر، باجوڑ اور مہمند حدبراری تنازعہ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، اور دیگر مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے مجموعی مسائل کوحل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔