کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت بروز جمعرات ضلعی سٹیرنگ کمیٹی برائے آر ٹی ایس کمیشن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شہریار قمر، اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ عثمان اشرف، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس ثریا، ضلعی پولیس، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس ثریا نے آرٹی ایس کمیشن کے ذریعے فراہم کی جانیوالی سروسز کی تفصیلی رپورٹ، سروسز میں عدم تعمیل، آگاہی مہم اور دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے عوام کی سہولت کے لئے سروسز کے متعلق تمام تر معاملات کو خصوصی توجہ دیں اور ضلعی و تحصیل سطح پر آسانیاں پیدا کریں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرکے عوامی خدمات کو یقینی بنایا جائے۔