ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آبا عارف خٹک کا ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج،ہسپتال کا دورہ۔ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد فہد علی اور ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران بھی ہمراہ تھے،ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے ڈاکٹر نعمان صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات اور انتظامیہ کے لیئے میں ریسکیو 1122 کی ریسکیو اور فائر ٹریننگ اور ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن کے لیئے جدید میڈیکل ٹریننگ کے حوالے سے بات چیت۔ریسکیو¹¹²² ٹریننگ ٹیم آنے والے دنوں میں طلبا و طالبات اور کالج و ہسپتال انتظامیہ کو مکمل ریسکیو اور فائر کی تربیت فراہم کرے گی۔ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے ڈاکٹر نعمان صدیقی صاحب اور انکی ٹیم ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشن کو جدید مڈیکل کے حوالے سے تربیت فراہم کرینگے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک صاحب نے ہسپتال اور کالج کو مکمل دورہ کیا،ڈاکٹر نعمان اور دیگر انتظامیہ نے ہسپتال اور کالج میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا کہنا تھا کے دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرکے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے