جمرود(نمائندہ مانند )باب خیبرکے مقام پر سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف جمعیت علماء اسلام جمرود کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے اور سویڈن کے سفیر کو ملک سے بدر کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام جمرودکے زیراہتمام تاریخی باب خیبر کے مقام پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں جمعیت کے کارکن اور ہر مکتب فکر کے لوگوں نے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف خوب نعرہ بازی کی۔مظاہرین سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں، سید کبیر، مولانا دلاور درویش، مولانا غفران اللہ خیبری، جائنٹ سیکرٹری حاجی محمد کریم افریدی اور جمرود امیر گل نواز چیئرمین نورالآمین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک تمام دنیا کے انسانوں کے لئے امن،بھائی چارے،مساوات،اور زندگی گزارنے کی بہترین اصولوں کا درس دیتا ہے،انہوں نے عالمی دنیا سے امن کی خاطر ایک ایسے قانون بنانے کا مطالبہ کیا کہ جسمیں آئندہ مسلمانوں کے جذبات مجروح نا ہو کہ جسمیں قرآن پاک،اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ص کے بیحرمتی کا تصور نا ہو اور ایسا کرنے والوں کے لئے سخت سزائیں مقرر ہوں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے سویڈن مصنوعات سے بائیکاٹ کیا جائے۔انہوں دنیا کے مسلمانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ سویڈن کے مصنوعات سے مکمل بائے کاٹ کیا جائے۔اخر میں مظاہرین نے سویڈن کا جھنڈا نذر آتش کیا،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے