سوات (مانند نیوز)ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے جانب سے ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان کے اعزاز میں دفترڈی پی او آفس سوات میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.سوات کے عوام اور پولیس کا پیار لے کر جا رہا ہوں جنہوں نے ہر موقع پر ان کا ساتھ دیا، خوشی ہے کہ ان کی عرصہ تعیناتی کے دوران سوات میں عوام اور پولیس نے مل کر جرائم کے خلاف کامیابیاں سمیٹی۔ (ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان)الوداعی تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن امیر نواز خان، ایس پی اپر سوات محمد زمان خان، ایس پی ٹریفک وارڈن بادشاہ حضرت خان، ایس پی ایلیٹ فورس فہد خان اور ایس پی سی ٹی ڈی فاروق جان سمیت ڈی ایس پی سٹی امجد خان ، ڈی ایس پی سیدو شریف عطاء اللہ شمس ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان، ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین و دیگر پولیس آفسران اوردفتری سٹاف نے شرکت کی ۔ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان کو نئی ذمہ داری سونپی جانے پر مبارکباد دی۔ ڈی پی او سوات نے الوداعی تقریب کے دوران خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایس پی فرمان اللہ خان ایک نہایت قابل اور خوش اخلاق آفیسر ہیں پولیس اور عوام کے لئے کئے گیے ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا، تقریب میں شریک دیگر پولیس افسران نے بھی ایڈیشنل ایس پی سوات کو تحائف پیش کی اور انہیں نیک تمناوں کے ساتھ رخصت کیا۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول سوات میں ملازمت کی، گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق ایس پی فرمان اللہ خان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساوتھ وزیرستان لوئر تعینات کیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس