چترال(مانند نیوز)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، پا ک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر وچترال اپراور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے پولو فیسٹیول کی تیاریاں مکمل فیسٹیول میں چترال اور گلگت بلتستان کی پولوٹیمیں مد مقابل ہونگی، ملکی و غیرملکی سیاحوں کو شندورپولو فیسٹیول میں خوش آمدید،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان افتتاح کرینگے۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام چترال اپر کی خوبصورت وادی شندور میں منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول کاآغاز آج 7 جولائی سے ہوگا جس میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہونگی۔ فیسٹیول کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان افتتاح کرینگے۔فیسٹیول میں شرکت کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تین روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 9 جولائی کو منعقد ہوگی جبکہ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی پر مشتمل محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی،پاک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر وچترال اپراور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے پولو فیسٹیول کی تیاریاں مکمل ہیں۔شندور پولو فیسٹیول امسال 7جولائی سے 9جولائی جو کہ فیسٹیول کی اپنی مقررہ تاریخوں پر بھی منعقدکیا جا رہاہے۔گزشتہ سال فیسٹیول میں چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔ شندور پولو فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں کی کثیر تعداد ہر سال شرکت کرتی ہے۔چترال سٹی میں بھی شندور پولو فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شندور پولو فیسٹیول کیلئے کھلاڑی کی سلیکشن بھی کی جائے گی۔خیبرپختونخوا ٹوراز م پولیس کے جوان بھی اس دوران نہ صرف فیسٹیول میں ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ دیر سے چترال اور شندور گراؤنڈ تک جگہ جگہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے