لوئیر دیر (مانند نیوز)جماعت اسلامی نے ملاکنڈ ڈویژن کے حقوق کے لئے تحریک حقوق ملاکنڈ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ملاکنڈ ڈویژن کو دس سالوں تک مزید ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے 29جولائی کو چکدرہ بائی پاس پر ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر بڑے جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا.جلسہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین،تاجر برادری،ڈاکٹرز، وکلاء برادری،ٹرانسپورٹ کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی ساٹس جماعت اسلامی کے صوبائی قائم مقام امیر اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے جماعت اسلامی لوئر دیر کے قائدین کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملاکنڈ ڈویژن کو پاکستان میں ضم کرنے کے موقع پر ایک معاہدہ کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کو 100سالوں کے لئے ہر قسم کے ٹیکس کے نفاذ سے مستثنی ٰقرار دیا تھا اس لئے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے صرف ایک سال کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس سے مستثنیٰ کا فیصلہ عوام کے ساتھ مزاق ہے