مردان (مانند نیوز)سٹی لوکل کونسل مردان نے سویڈن میں قران مجید کی نذر اتش کرنے کے واقعہ کو امت مسلمہ کے لیے انتہائی دردناک، تشویش ناک اور پریشان کن حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے مسلمانوں کے مذہبی اور روحانی جذبات اور احساسات کو نہایت بے دردی سے مجروح کیا گیا۔ اللہ کی کتاب کی توہین ناقابل قبول عمل ہے اور کسی کو ازادی اظہار کے نام پر اس قبیح عمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اجلاس پریزائڈنگ افیسر کرامت اللہ کی زیر صدارت سٹی کونسل ہال میں منعقد ہوا اجلاس سے سٹی میئر حمایت اللہ مایار، تحصیل چیئرمین گڑھی کپورہ بختور خان، قاری جنید افریدی، فیاض خان، رحیم شاہ، عالمگیر ایڈوکیٹ اور اقلیتی ممبران زبیر یعقوب اور اشوک کپور نے بھی خطاب کیا۔ ایوان میں ایک مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے حمایت اللہ مایار نے کہا کہ یہ اجلاس تمام بین الاقوامی تنظیموں اور خاص طور پر اسلامی کانفرنس تنظیم سے اس گھناونے فعل کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ او ائی سی اور دوسرے بین الاقوامی فورم پر اس حوالے سے سخت موقف اپنایا جائے اور یہ امر یقینی بنائی جائے کہ ائندہ اس قسم کے واقعات سرزد نہ ہوں۔ دیگر ممبران نے خطاب کرتے ہوئے قران پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سویڈش سفیر کو ملک بدر کر کے سویڈن کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کیے کی جائیں۔ بعد ازاں سٹی کونسل کے ارکان ہاتھوں میں قرآن مجید کے نسخے اُٹھائے احتجاجی جلوس کی شکل میں کمشنر افس مردان پہنچے جہاں انہوں نے مذمتی قرارداد کی کاپی کمشنر مردان ڈویژن یوسف رحیم کے حوالے کی۔