بٹ خیلہ ( مانند نیوز )سویڈن میں قرآن بے حرمتی کے خلاف ملاکنڈ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،ملاکنڈ انتظامیہ کی طرف سے اے سی بٹ خیلہ کی قیادت میں سیکرٹریٹ سے جنرل بس سٹینڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،جس میں مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین اور یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی، ینگ لائرز فورم نے احاطہ سیشن کورٹ میں مظاہرہ کیا، تحریک انصاف بٹ خیلہ کی طرف سے بس سٹینڈ کے قریب احتجاجی مظاہرہ ہوا،گرینڈ ہیلتھ الائنس ملاکنڈ کی طرف سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں احتجاجی مظاہرہ ہواجس میں ہسپتال ملازمین نے بھرپور شرکت کی،الگ الگ مظاہروں سے خطاب کرتے اے سی شکیل خان، ایپکا صدر پیر سلیم عرفان معظم ایڈوکیٹ مفتی محمدارشاد،ڈاکٹر ارشد نواز، محمد یونس،عزیزالرحمان، رفیع اللہ، محمد نواز، حضرت حسین منصور اور ناصر علی وغیرہ نے سویڈن واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور حکومت سمیت تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیاکہ سوئیڈن سفیروں کو ملک بدر کرکے ان کے مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، قرآن کی احکامات پر حقیقی معنوں میں عمل درامدکرکے گستاخان اسلام کے سازشوں کو ختم کیا جائے۔