ڈیرہ (مانند نیوز)محرم الحرام میں خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں،امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے،عبدالرﺅف بابر قیصران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے پرنٹ / الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے مالکان،نمائندگان اور بیورو چیف کے 02 وفود سیاعجاز شہید پولیس لائن اور دفتر ڈی پی او ڈیرہ میں الگ الگ ملاقاتیں۔ ملاقات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے صحافتی برادری کا پولیس کی کاروائیوں کو بھرپور کوریج دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے محرم الحرام کے حوالے سے تجاویز طلب کیں جس پر صحافتی برادری کے نمائندگان نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے کہاکہ ضلع میں کافی عرصہ سے بند پولیس کی چیک پوسٹیں دوبارہ فعال کررہے ہیں اس سلسلے میں چنڈہ چیک پوسٹ،درابن چیک پوسٹ، رمک چیک پوسٹ،ابا شہید دوبارہ فعال ہوچکے ہیں جبکہ 4 کے قریب چیک پوسٹ رواں ہفتے میں مکمل کرکیفعال بنا دی جائیں گی۔محرم الحرام میں کسی شرپسند کو امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی،سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد پھیلانے والوں کیلئے خصوصی سوشل میڈیا پیٹرولنگ کی جائے گی جس کیلئے ٹیمیں بنادی گئیں۔ اندرون شہر 41 ناکہ بندیوں پر 1700 کے قریب پولیس جوان تعینات ہونگے۔ جبکہ خارجی ناکہ بندی پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ CRBC نہر کے راستوں پر سخت سیکورٹی اور چیکنگ کا انتظام ہوگا۔ میڈیا کے دوست سیکورٹی صورتحال پر ہماری رہنمائی کریں گے۔ محرم الحرام میں میڈیا کو خصوصی پاس جاری ہونگے۔ جبکہ مریضوں کو ہسپتال تک آنے جانے بارے بھی پلان بنا رہے ہیں۔ ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے