ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) ڈیرہ پولیس کا کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کامیاب فرضی مشق کے اختتام پر فضاء ملکی سلامتی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیرہ پولیس نے اعجاز شہید پولیس لائن میں ایک فرضی مشق (موک ایکسرسائز) کا مظاہرہ پیش کیا جسمیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سید صغیر گیلانی، لائن آفیسر امان اللہ بلوچ،ایلیٹ فورس،آرآر ایف سمیت بم ڈسپوزیبل سکواڈ جوانوں نے شرکت کی۔ فرضی مشق شروع کرنے سے پہلے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید صغیر گیلانی نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایات دیں جس کے بعد تمام افسران اور جوانوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کنٹرول روم سٹاف کو یرغمال بنانے والوں کیخلاف ایک کامیاب موک ایکسرسائز سرانجام دیا جس کے دوران تمام شرکاء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان، مال اور عزت کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم رکھنے والوں کو ناکام بنادیا اور یوں مشترکہ فرضی مشق بخیروعافیت اختتام پذیر ہوئی۔ کامیاب فرضی مشق کے اختتام پر فضاء نعرہ تکبیر۔۔۔ اللہ اکبر، کے پی کے پولیس زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔۔