ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)ضلعی پولیس سربراہ عبدالرؤف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تمام ایس ایچ اوز کا مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر بذریعہ علمائے کرام محرم الحرام کے حوالے سے تمام مسلمین کے مابین محبت، اخوت اور یگانگت کا پیغام جاری، فرقہ واریت، شرپسندی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں (علمائے کرام)تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراo عبدالرؤف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر تمام ایس ایچ اوز کی اپنی حدود تھانہ جات کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر علمائے کرام کے توسط سے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں تمام مسلمانوں کے درمیان محبت، اخوت، یگانگت کا پیغام دیا گیا، تاکہ معاشرے میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے،نماز جمعہ کے اجتماع پر تمام علمائے کرام نے اپنے خطبہ کے دوران محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں تمام مسلمانوں کو کو آپس میں اتحاد اور اتفاق میں رہنے کا درس دیا اور بتایا کہ واقعہ کربلا دراصل ہمیں محبت، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، جس کو ہم نے آگے بڑھ کر تمام مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنی ہے،اس موقع پر علمائے کرام نے یہ بھی بتایا کہ امن کے دشمن اور معاشرے میں خلفشار پیدا کرنے والوں سمیت شرپسند عناصر کے خلاف ہم یکجا ہیں، اور ہم ایسے عناصر کا ڈیرہ پولیس کی جانباز فورس کے ساتھ ملکر بھرپور مقابلہ کریں گے،علمائے کرام نے اس موقع پر سامعین کو محرم الحرام کو پرامن طریقے سے گزارنے اور ڈیرہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی اپیل کی