پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 27اگست کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 27اگست کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک جمع کرائے جا سکیں گے، اپیلٹ ٹربیونل یکم اگست تک فیصلے جبکہ حتمی فہرست 2 اگست تک جاری ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج 30 اگست تک مرتب کئے جائیں گے۔