سوات (مانند نیوز)ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی دعوت پر فخر سوات عکاشہ فرمان کا دفتر ڈی پی او سوات آمدڈی پی او آفس پہنچنے پر عکاشہ فرمان کا پرتپاک استقبال کیا، اور انہیں پھولوں کی ہار پہنائیں، ڈی پی او سوات نے انہیں گود میں اٹھا کر پیار کیا، اس موقع پر عکاشہ فرمان کی انڈیا کی خلاف تاریخی فتح اور ملک پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹی گئی۔یاد رہے کہ چند روز پہلے سوات کے بہادر سپوت عکاشہ فرمان نے تھائی لینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل تیکوانڈو گیمز میں انڈیا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا تھا۔ڈی پی او سوات نے اپنے پیغام میں کہا کہ عکاشہ فرمان نے گولڈ میڈیل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ہمیں اپنے اس بہادر سپوت کی جیت پر فخر ہے، یہ ہمارا قومی اثاثہ ہے ہم ان سے مستقبل میں بھی انٹرنیشنل گیموں میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کر نے کی امید رکھتے ہیں ۔