فیصل آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف خان نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے مجرم کو تین سال قید اور 7لاکھ ا*60ہزار روپے معاوضہ وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔استغاثہ کے مطابق مجرم حسن مہندی نے خاتون کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے بھاری رقم ہتھیائی اور بعدازاں تصاویر اس کے رشتہ داروں کو بھجوائیں، جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر ملزم حسن مہندی کو 3 سال قید’ 7لاکھ روپے معاوضہ’ 60ہزار روپے جرمانہ سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید بھگتنا ہو گی