بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)سدا بہار بٹ خیلہ میں نامعلوم ملزمان نے مسجد کی بجلی تار کاٹ کر چوری کرلیں، کئی دنوں سے گھریلوے بجلی تار چرانے کا سلسلہ جاری ہے،سدا بہار بٹ خیلہ کے یوتھ ناظم زاہد خان کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے محلہ سدا بہار بٹ خیلہ میں نامعلوم افراد کی طرف سے بجلی تاریں چوری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف علاقہ میں اندھیرا رہتا ہے بلکہ عوام میں خوف و ہراس بھی پھیل چکی ہے اس لئے ملاکنڈ انتظامیہ اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھاکر عوام کو تحفظ فراہم کریں۔