ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور عنیق الرحمن اور ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل کاشف ستار نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں تھلہ جات کے متولی حضرات اور اہل سنت و اہل تشیع اکابرین سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز کیں۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات پہاڑپور، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر پہاڑپور،محکمہ واپڈا،ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل کاشف ستار کی جانب سے اس چیز کو باور کرایاگیا کہ کسی شرپسند کو بھی علاقہ کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ کسی بھی قسم کی شرانگیز تقریر سے گفتگو پر پابندی پر تمام مسالک عملدرآمد کرائیں گے۔ میٹنگ کے شرکاء کی جانب سے تجاویز بھی پیش کیں گے جنہیں افسران نے اپنے حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں امن وامان اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے