کاٹلنگ (مانند نیوز) پولیس چوکی غونڈو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ڈی ایس پی سرکل فاروق زمان زخمی، جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔ واقعات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل فاروق زمان اپنے معمول کے گشت پر جارہے تھے کہ غونڈو چوکی کے قریب پہنچ کر نامعلوم مسلح افرا د نے فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں سرکل ڈی ایس پی فاروق زمان شدید زخمی ہوگئے۔ مجروح فاروق زمان کو فوری طور پر میڈیکل کمپلیکس مردان منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اور سرچ اپریشن شروع کردی۔ پولیس حملے کے حوالے سے مختلف اینگل سے تفتیش کررہے ہیں ۔ ڈی ایس پی فاروق زمان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے ۔ جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے