سوات (مانند نیوز)سوات مینگورہ کے علاقے وتکے گل آباد میں لینڈ سلائیڈنگ، جس کے نیچے دب کر دو بچے جان بحق جبکہ دو زخمی ہوچکے ہیں۔ (سوات پولیس)سوات: مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے ٹیموں نے ملبے تلے سے چاروں بچوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیاہے۔ (سوات پولیس)سوات: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈی سی سوات سہیل خان نے زخمیوں کی عیادت کرنے کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیے۔سوات: ملبے تلے دب کر دو بچے سبحان ولد حضرت علی سکنہ گل آباد مینگورہ بعمر 6/7 سال اور ملالہ دختر ثنا ءاللہ سکنہ گل آباد بہ عمر 2/3 سال جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ عاصم ولد اقبال سکنہ وتکے بہ عمر 4/5 سال اور زین خان ولد رفیع اللہ سکنہ وتکے بہ عمر 3/4 سال زخمی ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے