کر ک (مانند نیوز)ضلع کرک کی ویلج ونیبر ہوڈ کونسلوں کی خالی نشستوں پر لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات 27 اگست 2023 کو ہوں گے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرک شہاب الدین کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع کرک کی ویلج ونیبر ہوڈ کونسلوں میں خالی نشستوں پرلوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات27 اگست2023 کوہوں گے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کردیاہے جس کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکرک (فنانس اینڈ پلاننگ) شاہد رفیق کو بطورڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، جمیل حسین الیکشن آفیسر کرک کو تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کرک وتحت نصرتی کی نیبرہوڈ ودیہی کونسلوں کی خالی نشستوں کیلئے ریٹرنگ آفیسر اورقاضی کرامت اللہ شاہ اے ایس ڈی ای او کرک کو بطوراسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر مقررکیاگیا ہے۔ریٹرنگ آفیسر کی طرف سے پبلک نوٹس14جولائی2023کو جاری ہوگا جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ17 جولائی سے19 جولائی 2023 مقرر کی گئی ہے۔کاغذات کی جانچ پڑ تال کامرحلہ 21 جولائی سے 24 جولائی 2023تک ہوگا۔ تمام متعلقہ امیدواران دفتر ریٹرنگ آفیسر کرک بمقام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرک آفس،نزد نیو بس آڈہ مین انڈس ہائی وے پرکاغذات وصول کرسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے