تخت بھائی(مانند نیوز) تخت بھائی کہ علاقہ یوسی نرئی شمولیتی تقریب میں سینکڑوں لوگوں نے دوسرے پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صوبائی صدر شعیب عالم خان اور ملک اعجاز خان کہ قیادت میں شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر و این اے 22 امیدوار شعیب عالم خان اور پی کے 54 امیدوار ملک اعجاز خان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز لوگ سینکڑوں کی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور انشائاللہ وہ دن دور نہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں آئینگے اور پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کریگا۔ انہوں نے مذید کہا کہ غریب لوگ لاکھوں کی تعداد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہزاروں روپے لیتے ہیں جس سے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ جبکہ اس موقع ہر پی کے 54 جنرل سیکٹری شعیب ایڈوکیٹ، محابت شاہ ناظم، صدر امجد خان، حق نواز کاکا، حاجی گل، امجد ساڑو شاہ اور پارٹی کے دیگر رہنماء موجود تھے-پیپلزپوتھ آرگنائزیشن تحصیل تخت بھائی کے صدر حسام خان، نائب صدر جمال خان، عرفان، قیصر، سلمان احمد اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ شامل ہونے والے لوگوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور آنے والے انتخابات میں شعیب عالم خان اور ملک اعجاز خان کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے