تخت بھائی(مانند نیوز)آل خیبرپختونخواں لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس مٹہ میں منقعد ہوئی۔ جس میں ایبٹ آباد، صوابی، سوات، مردان، مانسہرہ، ہری پور، ملاکنڈ اور دیگر ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع ہر آل کے پی کے ایل ایچ ڈبلیوز کے صدر رفاسیٹ قمر، ایبٹ آباد کہ صدر نعمیہ بی بی،سوات کہ جان فیروز، ڈاکٹر یاسمین اور جان تاج نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ حکومت کی جانب سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے جو سراسر ظلم ہیں ہماری تو نہ تنخواہوں میں آضافہ کیا جاتا ہے اور نہ ہی اپگریڈیشن کی جاتی ہے اور ہم سے ایکسٹرا ڈیوٹی الگ سے لئے جاتے ہیں جبکہ انجکشن لگوانے کیلئے EPI ٹیکنیشن موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ ڈیوٹی ایل ایچ ڈبلیوز سے لئے جاتے ہے انہوں نے مذید کہا کہ ٹی بی اور ملیریا کا سٹاف ہسپتال میں مجود رہتا ہے لیکن ان کی بھی ڈیوٹیاں ہم سے لی جاتی ہے ہمارے لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام میں جتنے کام ہے ہم صرف وہی ڈیوٹی کرینگے۔ انہوں نے نگران حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کریں اور ہمارے اپگریڈیشن اور تنخواہوں میں آضافہ کیا جائے اور ہم ایکسٹرا ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کرتے ہیں اگر نگران حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو ہم گورنر ہاوس اور وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔ اس موقع پر نصرت بی بی، سائرہ، روبینہ،نفیسہ،راحت، لبنی،سمینہ،مہنازخالد،یاسمین، محمد شاہ باچا ٹیچر،جہانزیب لالا اور دیگر نے شرکت کی-