لوئر دیر (مانند نیوز)لوئر دیر میں حکومتی احکامات کے خلاف ورزیوں پر 49 ہزار روپے کے جرمانے وصول کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنرضلع دیر لوئر افتخار احمد کے ہدایات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے خود ساختہ مہنگائی، من پسند ریٹ اورسرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی پر ضلع بھر میں کاروائیاں کیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانہ کیاگیا اور ساتھ ساتھ خلاف ورزیوں پر متعلقہ افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون حضرت بلال نے سب ڈویژن تیمرگرہ کی مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران انہوں نے ذخیرہ اندوزی، تندور کی روٹی کا وزن اور قیمت، ایکسپائرڈ اشیائے خوردونوش، چکن کی قیمت، قیمت کی فہرست کی جانچ پڑتال اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیااورخلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے اس موقع پرانہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ صارفین کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ نرخنامے کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کو یقینی بنائیں۔