سوات (مانند نیوز)آل درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن مالاکنڈ ڈویژن کے ایک وفد نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کے ساتھ ملازمین مسائل کے حوالے سے ملاقات کی،وفد کی قیادت صدر آل درجہ چہارم ملازمین ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر سید خطاب نے کی اورڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیاجس میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کے کلاس فور رہائی، ہائیر سیکنڈری سکولز کے کلاس فور کوویدر الاونس نہ دینے، سکولز چوکیدارن پرائمری لیول ڈیوٹی اوقات بمطابق ہائی کورٹ فیصلہ 8 گھنٹے ڈیوٹی پر عملدرآمد،نئے تعمیر شدہ سکولز اپر سوات کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ڈی ڈی اوکو ڈز کی عدم موجودگی، ریٹائیر ڈسن کو ٹہ بھرتی ملازمین کی دور دراز علاقوں میں بھرتی اورزمین مالکان کی بھرتی کو100 فیصدشامل کرنا ہے،اس موقع پرقائم مقام ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جملہ مسائل کو جلد از جلدحل کرانے کے لیے بھر پور کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ میٹنگ منعقد کرنے کے احکامات بھی جاری کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے