جمرود(نمائندہ مانند )ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عباس کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر خیبر باقر امداد اللہ کا جمرود فارمیسی مالکان کی آگاہی کے لیے پروگرام کا انعقاد۔ ضلع خیبر تحصیل جمرود جرگہ ہال میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عباس کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر خیبر باقر امداد اللہ نے جمرود کی فارمیسی مالکان کی آگاہی کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈرگ ڈاکٹر حامد، اسسٹنٹ کمیشنر جمرود نصیر عباس، علاقائی مشران ملک صلاح الدین، وی سی چیئرمین عبدالمنان آفریدی اور جمرود فارمیسی ایسوسی ایشن کے صدر شاہدخان اور فارمیسیز مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ڈاکٹر حامد نے ڈرگ ایکٹ 1976 کے حوالے سے ہدایت دی کہ تمام فارمیسی مالکان جلد از جلد ڈرگ سیل لائسنس کے تحت اپنی فارمیسیز کو رجسٹرڈ کرائے اور کہا کہ تمام فارمیسی مالکان اپنی ڈرگ سٹوروں میں فریج، اے سی، رکس، شیلوز، سائن بورڈ وغیرہ کا موجود ہونا اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوائیوں کے لئے 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ روم ٹمپریچر اور بعض دوائیوں اور انسولین وغیرہ کو 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ میں رکھنے کے لئے فریج کا ہونا ضروری ہے۔ فارمیسی ایسوسی ایشن صدر شاہد نے کہا کہ ہمارے قبائلی علاقوں میں یہ قانون ابھی لاگو ہوا ہے اور ہمارے کچھ فارمیسی مالکان نے فارمیسی ڈگری حاصل کرنے کے لئے داخلے کئے ہیں اور کچھ ابھی کر رہے ہیں لہذا ہمارے ساتھ دو سال تک رعایت دی جائے اس موقع پر ملک صلاح الدین نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلیوں کو ہر قسم کی مراعات سے محروم رکھا گیا ہے اور اوپر سے ان پر مختلف ٹیکس لاگو کر دیئے گئے ہیں جس کے لئے ہمارے لوگ تیار نہیں ہیں اس لئے ہمارے فارمیسی مالکان کے ساتھ بھرپور تعاون کی جائے۔ جس پر ڈاکٹر حامد نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم نے پھر بھی بہت مہلت دی ہے اور آئندہ بھی دینگے انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری دوائیوں سے اجتناب کریں اور دوائیوں کو دکانوں میں محفوظ رکھنے کے لئے دی گئی ہدایات کے عمل درآمد کریں۔