نئی دہلی(مانند نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیچر نے 16سالہ طالبہ اوشا کماری کو اس بات پر تھپڑ مارا تھا کہ وہ اسکول میں ماتھے پر بندیا لگا کر آئی تھی۔ پولیس نے پرنسپل اور تھپڑ مارنے والی ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نے اسکول سے گھر آنے کے بعد پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی لڑکی نے ایک نوٹ بھی لکھا تھا جس میں اس نے اس واقعے کا ذمے دار اسکول کی ٹیچر اور پرنسپل کو ٹھہرایا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے