اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سعودی 2 ارب کے بعد عرب امارات نے سٹیٹ بنک 1 ارب منتقل کردی، ڈالر سونا مزید سستا ہونے کا امکان.وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں۔اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یو اے ای نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں، یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروا دی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کی گئی ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے یو اے ای کی قیادت کا مشکور ہوں۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے بھی متحدہ عرب امارات کی قیادت کا مشکور ہوں۔