بٹگرام (مانندنیوز)عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمان نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران موقع پر عوام کی شکایات سنی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کے مسائل قانون کے مطابق فوری حل کئے جائیں اور یہاں آنے والے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی لا پروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔